اسپغول کو لوگ بلا سوچے سمجھے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں اور پھر اس چھلکے کو ہر بیماری کا علاج بھی سمجھ لیتے ہیں- لیکن اس حقیقت سے کم ہی لوگ واقف ہیں کہ معدے کی کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کیا جانے والا یہ چھلکا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے- اس لیے آپ کو چاہئے کہ اس چھلکے کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہرگز استعمال نہ کریں ۔ اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال آپ کے لیے انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے- اسپغول کے بے شمار نقصانات بھی ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں ۔
اسپغول کا چھلکا اپنے اثرات کے اعتبار سے کافی بھاری ہوتا ہے اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کے سبب آپ کی بھوک ختم ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے معدے کے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ عام طور پر لوگ اپنا وزن کم کرنے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے اس سے وزن میں کمی واقع ہو جائے تو اس سے انسانی صحت کو بیشمار خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں-
اسپغول کے چھلکے کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے اس کے سبب جوڑوں اور کمر کی درد میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے- اس سے ہڈیاں بھی کمزور ہو جاتی ہیں اور انسان قبل از وقت ہی بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے-
اسپغول کے چھلکے کو پانی کے بغیر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوںکہ یہ نمی پانے کے بعد بہت زیادہ پھولنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر اس کا استعمال منہ میں پانی کے بغیر کیا جائے گا تو اس کے سانس کی نالی میں پھنسنے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے ۔ جو بہت جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے-
اس کو مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر دوا بنانے کا رجحان بھی عام ہے- لیکن اس کے اثرات مختلف چیزوں کے ساتھ مل کر مختلف ہوتے ہیں ۔ بعض چیزوں کے ساتھ مل جانے پر یہ بعض اوقات زہریلا اثر بھی پیدا کر دیتا ہے- اس لیے اس کو کسی اور چیز کے ساتھ مکس کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں
آڑو کے پتوں کے طبی فوائد