جسمانی کمزوری دور

جسمانی کمزوری دور کر کے صحت کو بحال کرنے والی غذائیں

سبزی کوئی بھی ہو جسم کو بھرپور فائدہ پہنچاتی ہے ۔ سبزیاں ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ۔ بیماری میں زبان کا ذائقہ چونکہ خراب ہوجاتا ہے اس لیے آپ سبزیوں کو اپنے انداز میں پکا کر کھائیں یہ آپ کے لیے بے حد مفید ہیں۔کیوں کہ ان میں خاص قسم کے وٹامنز ، معدنیات گلوکوزینولائٹس اور اینٹی آکسیڈینٹس وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو متاثرہ خلیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں اور تمام نظامِ جسم کو کنٹرول کرکے دوبارہ صحت مند بناتے ہیں۔

گوشت کا محدود مقدار میں استعمال کرنا بے حد فائدہ مند ہوتا ہے ۔ چاہے آپ مرغی کھائیں مچھلی یا پھر گائے اور بکرے کا گوشت کھائیں ۔ گوشت میں وٹامن اے، بی، آئرن، زنک، کولیجن سمیت پروٹین کی وافر مقدار جسم کے خلیوں کو طاقت دینے کا کام بہترین طریقے سے انجام دیتی ہے

ہری سبزیاں یعنی پالک ، دھنیا اور سرسوں وغیرہ کا استعمال جسمانی سوجن کو کم کرتا ہے ۔یہ سبزیاں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں اور زخموں کو بھرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ان سبزیوں میں وٹامن سی ، ڈی ، بی ، اے ، مینگنیز ، میگنیشیم ، فولیٹ ، اینٹی آکسیڈینٹ اور پرو وٹامن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے ، یہ سب اجزاء مدافعتی فنکشن اور مجموعی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں ۔

ہمارے جسم کو دن بھر میں 0.36 گرام فی پاؤنڈ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ مقدار بیماری کے بعد روزانہ ملنا بے حد ضروری ہے ورنہ جسم میں پروٹین کی کمی رہ جاتی ہے۔ انڈے میں وٹامن اے اور بی 12 ہونے کے ساتھ ساتھ زنک ، آئرن اور سیلینیم اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ سب مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس لیے بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد کم از کم ایک ماہ تک آپ انڈے کا استعمال لازمی کریں ۔ اس سے آپ خود کو دوبارہ فعال بنا سکتے ہیں ۔

شکر قندی بہت غذائیت بخش ہوتی ہے ۔ یہ وٹامنز، معدنیات، کیروٹینائڈز میگنیشیم اور مینگنیز سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں شامل کاربنز جسم کے خلیوں کو جلدی بھر دیتے ہیں اور یوں بیماری سے ہونے والی کمزوی بہت جلد دور ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
جگر کو صحت مند رکھنے والی غذائیں کون سی ہیں ؟

جسمانی کمزوری دور کر کے صحت کو بحال کرنے والی غذائیں” ایک تبصرہ

Leave a Reply