خشک آلو بخارا

خشک آلو بخارا کے طبی فوائد

آلو بخارا خشک حالت میں ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتا ہے اور یہ خشک حالت میں بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ اگر اسے اعتدال میں رہ کر کھایا جائے۔

خشک آلو بخارہ پروٹین ، وٹامن سی ، اے ، بی ، کے، پوٹاشیم، آئرن، بیٹا کیروٹین سمیت متعدد اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جب کہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

خشک آلو بخارے کو جوس کی شکل میں استعمال کرنے سے جسم کو آئرن فراہم ملتا ہے ۔ اس سے خون کی کمی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔ اس جوس کا آدھا گلاس جسم کو 7 ملی گرام تک آئرن فراہم کرتا ہے۔

خشک آلو بخارے میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ وٹامن بینائی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس لیئے آلو بخارا آنکھوں کو بینائی کو بہترین بناتا ہے ۔

آلو بخارا اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے ۔ یہ جسم کے کو انتہائی ضروری اجزاء فراہم کرتا ہے ۔

خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے ۔ پوٹاشیم دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو بھی معمول پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے مسائل کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔ تاہم اس کے لیے پھل کا اعتدال میں استعمال کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق خشک آلوبخارے کا استعمال ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض کو ریورس کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کی ورم کش خصوصیات جوڑوں کے امراض فائدہ مند ہوتی ہیں ۔ اسے کھا کر ہڈیوں کو 20 فیصد تک زیادہ مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔

آئرن کی کمی بالوں کے گرنے، خشکی ، سکری اور قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے ۔ خشک آلو بخارا آئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کی صحت کو بہترین بناتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامن بی، وٹامن سی ، وٹامن اے ، وٹامن کے اور دیگر بالوں کی نشوونما کے لیے ھی انتہائی اہم ہیں ۔ آلو بخارا بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر ٹوٹنے کا خطرہ کم کر دیتا ہے ۔

اس پھل میں موجود وٹامنز اور منرلز عمر بڑھنے سے ہونے والے جلد کے مسائل کی روک تھام کرتے ہیں اور جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
ادرک کے حیران کن فوائد

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply