دماغ کو تیز

دماغ کو تیز اور چاق و چوبند رکھنے والی غذائیں

بادام اوراخروٹ میں چونکہ الفا لینولینک ایسڈ اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں ۔ اس وجہ سے یہ اس قسم کی پروٹین کو دماغ میں بننے سے روکتے ہیں جو دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اخروٹ ہمارے خون کی شریانوں کو کھول دیتا ہے اوردماغ کو خون کی روانی بہترین بناتا ہے۔ اخروٹ کا استعمال دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں اور ہر گھر میں استعمال بھی ہوتی ہیں ۔ یہ سبزیاں مہنگی بھی نہیں ہوتی اور ہر ایک ان کو کھا بھی سکتا ہے ۔ ان سبزیوں میں فولیٹ، وٹامنز ، بیٹا کیروٹین، وٹامن کے، لیوٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ اس لیے یہ ہماری دماغی صلاحیتوں کوبڑھانے کے لئے بے حد کارآمد ہیں۔

مچھلی میں ان سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں ۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے ۔ ہفتے میں 2 بار مچھلی کا استعمال ضرور کریں ۔ ہمیشہ ایسی مچھلی استعمال کریں جس میں مرکری کی مقدار انتہائی کم ہو۔ جن لوگوں کو مچھلی سے الرجی ہوتی ہے یا جو لوگ مچھلی کھانا نہیں چاہتے وہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ایسے سپلیمنٹس استعمال کریں جن میں اومیگا 3 کی وافر مقدار موجود ہو ۔ جیسا کہ ۔السی کے بیج، ایواکاڈو، یا اخروٹ یا دوسرے نٹس وغیرہ وغیرہ

بیریز میں فلیونائڈز پائے جاتے ہیں جو دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بیریز میں بلیوبیری، اسٹرابیری، اور بلیک بیریز وغیرہ شامل ہیں ۔ بیریز میں موجود اجزاء دماغی کارکردگی کو بوسٹ کرنے میں بہت معاون ہوتے ہیں۔

چائے اور کافی میں موجود کیفین دماغ کو تندرست اور رکھتی ہیں ۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چائے اور کافی پینے والے لوگ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ الرٹ، تیز دماغ اور حاضر دماغ بھی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق چائے یا کافی پینے والے افراد زیادہ لمبے عرصے تک اپنی دماغی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
دماغ اور آنکھوں کے پاس سے تیز دھار چاقو کیسے نکالا گیا؟

دماغ کو تیز اور چاق و چوبند رکھنے والی غذائیں” ایک تبصرہ

Leave a Reply