منقہ کا پانی

منقہ کا پانی پینے کے طبی فوائد

منقہ خشک انگور سے بنا ہوا غذائیت سے بھرپور دانہ ہوتا ہے ۔ یہ صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہے ۔ اس میں آئرن، کیلشئیم، میگنیشیئم ، سوڈیم، پوٹاشئیم،اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر، وٹامن سی، بی 6 بھی پایا جاتا ہے ۔ صبح نہار منہ اس کا پانی پینا صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہے منقہ کا پانی پینے کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

اس کا پانی صبح نہارمنہ پینے سے آپ کو ساری ضروری غذائیت حاصل ہو جاتی ہیں ۔ اس کا پانی پینے سے جسم تمام غذائی اجزاء کو جذب کرلیتا ہے۔

منقے میں آئرن کی بھرپورمقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس لیے منقے کا پانی پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے ۔

منقہ کا پانی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ اس پانی میں پروٹین اور وٹامن سی اور اے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

خالی پیٹ منقہ کا پانی پینے سے گیس اور بد ہضمی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اس میں موجود فائبرآنتوں کے افعال کو تیز کرتے ہیں اور جسم سے زہریلے مادوں کا نکوالنے میں مدد دیتے ہیں ۔

یہ پانی ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت بہترین ہے کیوں کہ اس میں کیلشئیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

منقہ کا پانی بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کر دیتا ہے۔

منقہ کا پانی پینا بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس پانی کو پینے سے بالوں کو وافر مقدار میں غذائی اجزاء فراہم ہوتے ہیں۔ اس پانی سے بال گرنے کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے۔

منقہ کا پانی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس پانی کے استعمال سے جسم کی گندگی آسانی سے باہر نکل جاتی ہے۔ اس کا اثر جلد پر بھی نظر آتا ہے۔ اس لیے یہ جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔

خشک انگور(منقہ) کا پانی بنانا انتہائی آسان ہوتا ہے۔ اس کے لیے 8 عدد خشک انگور رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں ۔ اگلی صبح اس پانی کو خالی پیٹ پی لیں۔ منقہ کی تاثیرگرم ہوتی ہے اس لیے اس کو ہمیشہ محدود مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں
خون کی کمی دور کرنے کا انتہائی آسان نسخہ

کیٹاگری میں : صحت

2 تبصرے “منقہ کا پانی پینے کے طبی فوائد

Leave a Reply