چند سیکنڈ ایک ٹانگ پر

چند سیکنڈ ایک ٹانگ پر کھڑا نا رہنا فالج کا سبب بن سکتا ہے

نئی تحقیق کے نتائج نے سب کے ہوش اڑا دیئے ۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اور چند سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر کھڑے نہیں ہوسکتے تو یہ محض جسمانی فٹنس میں کمی نہیں ہوتی بلکہ یہ کسی سنگین اور خطرناک طبی مسئلہ کی نشانی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر درمیانی عمر کے افراد 10 سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں تو اگلے 10 برس میں وہ کسی بھی بیماری سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں ۔ یہ دعویٰ ایک بین الاقوامی طبی ماہرین کی ٹیم نے ایک تحقیق کے بعد کیا ہے ۔امریکہ ، فن لینڈ ، برطانیہ، آسٹریلیا، اور برازیل کے ماہرین کی ٹیم نے 12 برس تک مسلسل جسمانی توازن اور موت کے درمیان تعلق کی تحقیق کی ہے ۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق مشاہداتی تھی اور انسان ایک ٹانگ پر کیوں کھڑا نہیں ہوسکتا اس کی وجہ کا تعین تو ابھی تک نہیں ہوسکا لیکن اس کے نتائج انتہائی چونکا دینے والے تھے۔ اس تحقیق میں 51 سے 75 سال کی عمر کے 1700 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 2008 سے لے کر 2020 تک لیا گیا تھا۔ ان افراد کو بغیر کسی سہارےکے 10 سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کو کہا گیا تھا ۔اس موقع پر ہر 5 میں سے 1 فرد اس ٹیسٹ میں ناکام رہا تھا ۔

آئندہ 10 برسوں میں اس گروپ کے 123 افراد مختلف وجوہات کے باعث وفات پا گئے ۔اس تحقیق کو مدنظر رکھنے کے بعد محققین نے دریافت کیا ہے کہ ایک ٹانگ پر 10 سیکنڈ تک مسلسل کھڑے رہنے میں ناکامی سے ، آئندہ چند ہی برسوں میں ان افراد میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 84 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایک ٹانگ پر توازن برقرار رکھنے میں ناکامی فالج اور ذہنی تنزلی کے خطرے سے آگاہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
دماغ کو تیز اور چاق و چوبند رکھنے والی غذائیں

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply