ناخنوں کے اردگرد جلد

ناخنوں کے اردگرد جلد خراب ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے

اگر آپ کے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد خراب ہو کر اتر رہی ہے تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ ان ہدایات کو غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں ۔ ان ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کے ناخن اور ان کے ارد گرد کی جلد انتہائی خوبصورت ، دلکش اور صحت مند ہوجائیں گے ۔ ایسا عام طور پر جلد کی خشکی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
جلد کی خشکی کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں۔
جلد کو موئسچرائز نہ کرنے سے خشکی ہو جاتی ہے ۔
غیر ضروری طور پر بار بار ہاتھ دھونا بھی خشکی کا سبب بنتا ہے ۔
ہینڈ سینیٹائزر یا نیل پالش ریموورکا بہت زیادہ استعمال کرنا بھی خشکی کا باعث ہے ۔
سرد درجہ حرارت بھی جلد کی خشکی کی عام وجہ ہے ۔
ایکزیما انفیکشن کی وجہ سے بھی جلد خشک ہو کر پھٹ جاتی ہے ۔
غذائیت کی کمی بھی جلد کی خشکی کا سبب ہے ۔
بعض ادویات بھی خشکی کا سبب بنتی ہیں ۔
ناخن گہرے کاٹنے سے بھی جلد خراب ، خشک اور پھٹ جاتی ہے۔

ناخنوں کے ارد گرد پھٹی ہوئی جلد کا علاج کچھ یوں ہوتا ہے ۔

انسانی جسم پر جلد کی تہ مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ہوتی ہے اور یہ رکاوٹ کا کام دیتی ہے ۔ بالکل اسی طرح ناخنوں کے ارد گرد کی جلد بھی ناخنوں کی حفاظت کرتی ہے اور ناخنوں کو مضبوط تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔ناخنوں کے ارد گرد جلد کو کسی صورت نہ کاٹیں ۔ ماہرین امراض جلد کا بھی یہی کہنا ہے کہ ناخنوں کے ارد گرد جلد کو کاٹنا ضروری نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس سے جراثیموں کے انسانوں کے اندر داخل ہونے کا دروازہ کھلتا ہے اور ناخنوں کے گرد انفیکشن اور سوزش بھی بڑھ جاتی ہے۔ناخنوں کے ارد گرد جلد کو ہمیشہ موئسچرائز رکھیں کیونکہ ناخنوں کے ارد گرد جگہ کو نم رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے کیوں کہ جب خشکی کا سامنا ہو تو یہ جلد پھٹ جاتی ہے یا چِھل بھی جاتی ہے۔جارحانہ مینی کیور اور پیڈی کیور سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جلد کے لئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ جلد کو خشک کرنے والی اشیاء کے زائد استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے ۔برتن دھوتے وقت دستانے ضرور پہننے چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں
جسمانی کمزوری دور کر کے صحت کو بحال کرنے والی غذائیں

Leave a Reply