تربوز کے بیج

تربوز کے بیج کے تیل کے فوائد

گرمی کے موسم میں تربوز کا استعمال تو سب کرتے ہیں ۔ تربوز کی افادیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ تربوز ہماری صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ اس میں پانی کی بھرپور مقدار ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا ۔ اکثر لوگ تربوز تو کھا لیتے ہیں لیکن تربوز کے بیج پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز کے ساتھ ساتھ اس کے بیجوں سے نکلنے والا تیل بھی صحت کے لئے کس قدر مفید ہے ۔

درحقیقت تربوز کے بیجوں کے تیل میں وٹامن اے، سی ، بی، ای، آئرن، پروٹین ، وٹامن ، میگنیشیم، کاپر اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تیل میں غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں. جو جلد کو ہائیڈریٹ کر تے ہیں اور جلد کو چمک دار اورجوان رکھتے ہیں۔ آئیے آج ہم جانتے ہیں کہ تربوز کے بیجوں کا تیل کس طرح ہمیں فائدہ پہنچاتا ہے۔

تربوز کے بیج کا تیل کیل ، مہاسوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے میں بھی بہت موثر ہے ۔ گرمی کے موسم میں دھوپ، مٹی اور آلودگی کی وجہ سے اکثر جلد پر دانے بن جاتے ہیں۔ اور سارا چہرہ خراب ہو جاتا ہے ۔ تربوز کے بیج میں لینولک ایسڈ بھرپور مقدار میں ہوتا ہے ۔ اس لیے تربوز کے بیج کا تیل جلد پر لگانے سے جلد میں لینولک ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے ایکنی اور مہاسوں کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ملتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کا تیل جلد سے اضافی چکنائی کو بھی ختم کر دیتا ہے جو جلد کے مسائل کی ایک بہت بڑی وجہ ہوتی ہے۔

تربوز کے بیج میں لینولک اوراولیک ایسڈ بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں ۔ یہ بالوں کے لیے انتہائی بہترین ہیں۔ تربوز کے بیجوں کا تیل کم چکنائی والا تیل ہوتا ہے ۔ جو ہمارے بالوں کو چپچپا نہیں ہونے دیتا اور یہ ہمارے بالوں کی اندر تک پرورش کرتا ہے۔ تربوز کے بیجوں کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے بالوں کی جڑیں انتہائی مضبوط اور طاقت ور ہوتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے بال نرم اور چمک دار بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں کے تیل سے بالوں میں موجود خشکی اور سکری کا مسئلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

تربوز کے بیجوں کے تیل کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ جلد کی تمام اقسام کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے یا چکنی ہے تو بھی آپ اس تیل کو استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ تیل کم چکنائی والا اور آسانی سے جذب ہو جانے والا ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جلد چکنی نہیں ہوتی ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خشک جلد والوں کے لیے بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا کہ چکنی جلد والوں کے لیے کیوں کہ اس میں موجود معدنیات جلد کو اندر سے توانائی اور نمی بخشتی ہیں۔

عمر کے ساتھ جلد پر فائن لائنز اور جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ تربوز کے بیج کا تیل ان تمام مسائل کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت تربوز کے بیجوں کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ یہ جلد کو ہائیڈریٹ کرتی ہیں ۔ تربوز کے بیجوں میں موجود اولیک اور لینولک ایسڈز بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس تیل میں وٹامن ای بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جلد کو فری ریڈیکل نقصانات سے بچاتا ہے ۔ اگر تربوز کے بیجوں کے تیل سے چہرے کی باقاعدگی کے ساتھ مالش کی جائے تو یہ جلد کو ٹائٹ کر دیتا ہے اور جلد کو جوان اور خوبصورت بنا دیتا ہے۔

Leave a Reply