چائے کے طبی فوائد

املی کے پتوں کی چائے کے طبی فوائد

املی کے پتے ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ان پتوں کے استعمال سے ہم موٹاپے اور کولیسٹرول جیسے کئی طبی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ اسی لیے املی کے پتے بہت سی ادویات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ املی کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی ملیریل، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایستھمٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جگر اور معدے کو صاف رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، املی کے پتے دل کو بھی محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ہوتے ہیں . املی کے پتے چائے کی شکل میں بھی استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔ املی کے پتوں سے چائے بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے

املی کے پتوں کی چائے بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کپ
املی کے پتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1 مٹھی
ادرک کا ٹکڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا انچ (پسی ہوئی)
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔2 چٹکی
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد

سب سے پہلے املی اور پودینے کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں ۔ اب ایک برتن میں 2 کپ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ اب اس پانی میں املی کے پتے، ادرک، ہلدی اور پودینے کے پتے ڈال کر اسے خوب اچھی طرح پکنے دیں۔ جب پانی اچھی طرح ابل جائے اور ایک کپ پانی رہ جائے تو اسے ایک کپ میں چھان لیں۔ اب اس میں شہد ملا کر اس پانی کو پی لیں۔

املی کی پتوں کی چائے طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے ۔
املی کے پتوں سے بنی ہوئی چائے پینے کے صحت کے لیے بہت سے فائدے ہیں۔ دراصل املی کے پتوں سے تیار شدہ چائے میٹابولک سنڈروم پر قابو پانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس چائے کے استعمال سے آپ کو بھوک بھی بہت کم لگتی ہے۔ جس سے آپ کے جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ املی کے پتوں میں موٹاپا کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن کم کرنے میں معاون و مددگار سمجھی جاتی ہیں۔

املی کے پتوں میں موجود غذائی اجزاء ہاضمہ والے ایسڈ (بائل ایسڈ) پیدا کرنے میں مدد دے کر نظام انہضام کو بہتر کرتے ہیں ۔ املی کے پتوں کی چائے کے استعمال سے ہاضمے کے مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔

املی کے پتوں میں دل کے مسائل کو دور کرنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ چائے ہمیں فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

املی کے پتوں میں پولیفینول اور فلیوونائڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ املی کے عرق میں اینٹی ذیابیطس خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو بلڈ شوگر کو نارمل سطح پر رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

املی کے پتوں میں موجود ادویاتی خصوصیات اعصابی نظام کو بہتر بناتی ہیں اور دل کی دھڑکن کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس چائے میں کیلشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ اعصابی نظام کے کام کو بہترین بنانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
املی کے پتے شوگر اور بلڈ پریشر کے علاج میں کس طرح مفید ہیں ؟

2 تبصرے “املی کے پتوں کی چائے کے طبی فوائد

Leave a Reply