لوکی کے جوس کے فوائد

لوکی کے جوس کے فوائد

لوکی کھانا سنتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہے ۔ اگر لوکی کا جوس بنا کر پیا جائے تو لوکی کے حیرت انگیز فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لوکی کے جوس کے چند حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں ۔

لوکی صحت بخش اجزاء سے مالا مال سبزی ہے ۔ لوکی کا استعمال آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے ۔ لوکی میں وٹامن سی ، بی ، اے اور کے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔لوکی میں میگنیشیم ، سوڈیم، کیلشیم، آئرن، زنک جیسے ضروری معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جب کہ لوکی کولیسٹرول لیول کو بھی برقرار رکھتی ہے اور دل کے کئی امراض کے علاج میں بھی بے حد مفید ہے۔

لوکی کھانے سے نظامِ انہضام بہترین ہو جاتا ہے ۔ یہ سبزی ہمارے معدے کو سکون بخشتی کر پیٹ کے مختلف مسائل بھی حل کر دیتی ہے۔

اگر لوکی کے جوس کی بات کی جائے تو لوکی کا جوس بلڈ شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے کیوں کہ یہ بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ لوکی ہمیں تناؤ، افسردگی سے محفوظ رکھتا ہے اور ہمیں مختلف ذہنی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔ اگر ہر روز صبح صبح نہار منہ لوکی کا جوس پی لیا جائے تو اس سے دل کے کئی قسم کے مسائل بھی حل ہو جایا کرتے ہیں ۔

یہ بلڈ شوگر کو بھی متوازن رکھتا ہے اور دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ لوکی کا جوس وزن کم کرنے کے لئے بھی انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے ۔ لوکی کا جوس چونکہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کے جوس سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور اس میں کیلوریز کی بھی انتہا کم مقدار ہوتی ہے ۔

اس لئے ماہرین لوکی کے جوس کو وزن میں کمی کا بہترین زریعہ سمجھتے ہیں ۔ لوکی کا جوس استعمال کرنے سے نظامِ انہضام بہترین ہو جاتا ہے ۔ لوکی کے جوس میں موجود فائبر ہماری آنتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ لوکی کا جوس ہمارے جسم سے گرمی دور کرتا ہے اور ہمارے جسم میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے ۔

لوکی کا جوس گرمی کے موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ معدہ کو بھی ٹھنڈا رکھتا ہے ۔ لوکی کا جوس السر کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply