بین الاقوامی کامیابی مل گئی

“آر آر آر” کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی

ممبئی:(ہم دوست نیوز)تیلگو زبان کی بلاک بسٹر فلم “آر آر آر” نے بڑی بین الاقوامی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فلم کو ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس راجا مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “آر آر آر” وہ پہلی بھارتی فلم ہے جو یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل

ایچ سی اے ایوارڈ میں “آر آر آر” کا مقابلہ ہالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلموں سے ہوگا،جن میں رابٹ پیٹنسن کی “دی بیٹ مین” اور ٹام کروز کی “ٹاپ گن” فلم شامل ہے۔

ایوارڈ کیلئے نامزدگی میں “آر آر آر”کا پانچواں نمبر ہے ،جبکہ “ٹاپ گن” اور “دی بیٹ مین” کا بالترتیب چھٹا اور نواں نمبر ہے۔

“آر آر آر” باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں بھی کامیاب رہی۔ اس کو 25 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو گئی۔

امریکی مصنف لیری کاراسزیوسکی کی جانب سے ایس ایس راجا مولی کے کام کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سنیما گھر مر چکے ہیں، وہ صحیح جگہ نہیں دیکھ رہے۔

2 تبصرے ““آر آر آر” کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی

Leave a Reply