لیچی کے طبی فوائد

لیچی کے طبی فوائد

لیچی انتہائی خوش ذائقہ پھل ہے ۔ آم ، جامن ، تربوز کی طرح یہ پھل بھی گرمیوں کے موسم میں ہی آتا ہے اور یہ گرمی کے موسم میں ٹھنڈک کا انتہائی فرحت بخش احساس بخشتا ہے۔ لیچی کے بے شمار فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں ۔

لیچی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے ۔ لیچی میں موجود سوڈیم کی کم مقدار جب کہ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے مفید ہے ۔بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس پھل کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور اپنے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو لیچی ضرور کھائیں ۔ لیچی میں موجود فائبر انسان کے وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں جب کہ یہ پھل کم کیلوریز رکھتا ہے ۔ کم کیلوریز کی وجہ سے اس کا استعمال وزن کو مزید بڑھنے نہیں دیتا۔

لیچی کے استعمال سے مختلف وائرسز کا شکار ہونے سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس پھل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں وائرسز کو حملہ آور ہونے سے روکتے ہیں۔

لیچی کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے ۔ لیچی کے رس میں چند قطرے عرقِ گلاب شامل کر کے لگایا جائے تو چکنی جلد سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے ۔ دانے اور داغ دھبوں کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے ۔

لیچی میں کاپر کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ یہ بالوں کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے۔ 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا کا گودا لیچی کے رس میں ملا کر 2 گھنٹے کے لئے بالوں پر لگایا جائے تو بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں ۔ بالوں سے خشکی سکری کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بال گرنا بھی بند ہو جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
املی کے وہ طبی فوائد جن سے آپ یقیناً ناواقف ہیں

لیچی کے طبی فوائد” ایک تبصرہ

Leave a Reply