وزن میں کمی

وزن میں کمی کے لیے اروی کا استعمال کریں

اروی پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ اروی کے ذائقے میں ہلکی سی مٹھاس پائی جاتی ہے ۔ اروی کے استعمال سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کو موسمِ برسات کی سبزی بھی کہا جاتا ہے ۔ اروی کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں سے چند یہ ہیں ۔

اروی کو وزن میں کمی لانے کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے ۔ یہ سبزی غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے ۔ اس لیے یہ کافی دیر تک ہمارے پیٹ کو بھرے رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ اس سے بھوک میں کمی آتی ہے جس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔

اروی ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے ۔ یہ سبزی کولیسٹرول سے پاک ہے ۔ اروی میں وٹامن اے کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔ جو دل کو صحت مند رکھنے میں انتہائی معاون و مدد گار ہے۔

چوٹ لگنے کی وجہ سے جسم کا کوئی حصہ سوجن کا شکار ہو جائے تو اروری کے چھلکوں کا سفوف بنا کر اس میں شہد مکس کر لیں اور اس مکسچر کو سوزش والی جگہ پر لیپ کر دیں ۔ اس سے چوٹ کے آثار ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سبزی کے پتے زخموں پر باندھنے سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
لیچی کے طبی فوائد

Leave a Reply