پودینے کے پاوڈر

پودینے کے پاوڈر کے طبی فوائد

پودینہ کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پاؤڈر کی شکل دے لیں ۔ اس پاؤڈر کو کسی بھی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں ۔ پودینے کے پاوڈر کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔

ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی پودینے کا پاؤڈر کھا لینے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو پودینہ کے سفوف کو کھانے کے اوپر بھی چھڑک سکتے ہیں ۔

بد ہضمی کی شکایت ہو تو پودینے کے پاوڈر کو پانی کے ساتھ کھا لیں اس سے بدہضمی دور ہو جائے گی ۔

پودینے کے سفوف میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے چہرہ نکھر جائے گی اور چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے ۔

پودینے کے پتوں کا پاؤڈر دانتوں پر منجن کی طرح مل لیں ۔ اس سے دانت صاف اور چمک دار ہو جائیں گے اور منہ کی بد بو سے بھی نجات مل جائے گی۔

پودینے کا سفوف پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔

ہر کھانے کے بعد پودینے کا سفوف پانی کے ساتھ کھا لینے سے معدے اور سینے کی جلن سے چھٹکارا ملتا ہے۔

بچھو یا کوئی اور زہریلا کیڑا کاٹ لے تو اس پر پودینے کا سفوف لگائیں تو درد میں افاقہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں
پودینہ کے پانی کے طبی فوائد

پودینے کے پاوڈر کے طبی فوائد” ایک تبصرہ

Leave a Reply