امراض قلب سے نجات

امراض قلب سے نجات کے لیے سفید چنے کا استعمال

سفید چنوں میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جب کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ سفید چنے میں زنک ، میگنیشیم ، آئرن ، کاپر اور وٹامن بی 6 کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔

سفید چنے کے استعمال کے بیشمار طبی فوائد ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔

سفید چنے کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول رکھتا ہے ۔ یہ خون کی روانی کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سفید چنے کے استعمال سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ، اس لئے یہ امراضِ قلب سے بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔ ان چنوں کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔ اور کولیسڑول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

سفید چنوں کا مستقل استعمال وزن بھی کم کرتا ہے۔ سفید چنے اُبال کر سادہ بھی کھائے جا سکتے ہیں ۔ان کا استعمال نظامِ انہظام بہتر بناتا ہے ۔

سفید چنے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان کا استعمال آپ کی بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
پودینے کے پاوڈر کے طبی فوائد

Leave a Reply