کھیرے کا استعمال

موٹاپے سے بچاؤ کے لیے کھیرے کا استعمال

کھیرے کا محدود مقدار میں استعمال موٹاپے سے چھٹکارا دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ کھیرے کے استعمال سے آپ کے وزن اور کولیسٹرول میں کمی پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ صرف کھیرا ہی نہ کھائیں بلکہ دیگر صحت مند غذاؤں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں۔ کیوں کہ کھیرے کی کثیر مقدار آپ کے دماغ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اگر آپ صبح کی شروعات انڈہ پراٹھا سے کرنا چاہتے ہیں تو کرلیجئے لیکن اگر آپ بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں تلی ہوئی چیزیں کھانے کی بجائے کھیرے کو صبح صبح دہی کے ساتھ کھائیں ۔ اس طرح آپ کا پیٹ بھاری پن سے بچا رہے گا اور جسم کی زائد چربی نہیں بڑھے گی ۔ کھیرے کا مستقل استعمال فاضل مادوں اور کولیسٹرول کی شکایت بھی دور کرتا ہے ۔

دوپہر کے وقت کھیرے کا استعمال ضرور کریں ۔ اگر چاہیں تو صبح ناشتے کے بعد ہی جوس بناکر ایک بوتل میں رکھ لیا کریں اور پانی کی جگہ دن بھر کھیرے کا جوس ہی استعمال کریں ۔ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہو جائے گی ، آپ کا وزن بھی نہیں بڑھے گا ، کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہے گا ۔

کھیرے کا جوس بنانے کا طریقہ یہ ہے : ایک عدد کھیرے کو دھو لیں ، بغیر چھلا کھیرا ، حسب منشاء پانی ، تھوڑی سی کالی مرچ اور ایک عدد لیموں کا رس بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔ آپ کا کھیرے کا جوس تیار ہے ۔

دوپہر اور رات کے کھانے میں کوئی بھی غذا کھائیں ۔ اس کے ساتھ کھیرا لازمی طور پر استعمال کریں ۔ اگر چاہیں تو کھیرے پر لیموں کا رس بھی ڈال سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
خالص دیسی گھی موٹاپا کم کرنے میں انتہائی معاون

موٹاپے سے بچاؤ کے لیے کھیرے کا استعمال” ایک تبصرہ

Leave a Reply