صحت کے چند راز

لوبیا میں چھپے صحت کے چند راز

لوبیا انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اپنی غذا میں لوبیا کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ اگر گردوں کے مریض لوبیا کھائیں گے تو ان کے لئے یہ انتہائی فائدہ مند ہے۔ لوبیا کا استعمال ہمیں صحت مند اور توانا رکھتا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوبیا کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔

لوبیا میں ایک خاص فائبر ریسورٹرول پایا جاتا ہے ۔ یہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے ۔ اس لیے لوبیا کا استعمال عمر رسیدگی کو کم کرتا ہے ۔ یاد رکھیں کہ تیز رنگ کے لوبیا میں یہ جزو وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

سرخ اور سبز لوبیا میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔ جو ان 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو شوگر اور موٹاپے کی وجہ بننے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک طبی تحقیق میں 35 موٹے افراد کو 8 ہفتے تک روزانہ 4 مرتبہ لوبیا کھلایا گیا۔ اس تحقیق میں شامل افراد کا پہلے کولیسٹرول پھر وزن پھر جسمانی کیفیت اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں کے بعد جب دوبارہ ان افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر کافی حد تک بہتر ہوگیا ہے ، ان کے موٹاپے میں کمی واقع ہوئی ہے اور جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں پائی گئی ۔

لوبیا ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اس میں کئی قسم کے فائبر موجود ہوتے ہیں ۔ جو نہ صرف کولیسٹرول کو مناسب سطح پر رکھتے ہیں بلکہ نظام ہاضمہ اور دورانِ خون کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔

لوبیا کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔
اگر روزانہ تھوڑی سی مقدار میں لوبیا کھا لیا جائے تو اس سے دماغ اور دل کے لیے خطرناک کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس سے دل کے امراض کا خطرہ 25 سے 30 فی صد تک کم ہو جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
مصالحہ دار لوبیا بنانے کا طریقہ

Leave a Reply