آسان گھریلو طریقے

کھانسی بھگانے کے آسان گھریلو طریقے

کھانسی اس وقت ہوتی ہے جب انفیکشن یا الرجی کے باعث پھیپھڑے کی نالیوں میں سوزش ہوجائے ۔ رات کے وقت مسلسل کھانسی یا ہر بار کھانسی کے ساتھ نزلہ اور زکام کے ساتھ ہونے والی کھانسی جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجائے ، ممکنہ طور پر یہ دمہ بھی ہو سکتا ہے ۔

چار سے پانچ چمچ دھنیا کے بیج ایک فرائنگ پین میں ڈال کر براؤن کرلیں۔ پھر اس میں 4 کپ پانی اور ادرک کے چار کٹے ہوئے ٹکڑوں ڈال کر اس وقت تک اُبال لیں کہ پانی ابل ابل کر 2 کپ رہ جائے ۔ اس کے بعد اس پانی کو چھان لیں اور تھوڑے تھوڑے وقفے سے پی لیں ۔

شہد ملا کر لہسن کا شربت تیار کر لیں ۔ اس کے پینے سے گلے اور پھیپھڑوں کا انفیکشن ختم ہونے کے علاوہ خون کی صفائی بھی ہو جائے گی ۔

شہد میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے بھی کھانسی کم ہو جائے گی اور شفایابی کی رفتار تیز ہو جائے گی ۔

رائی یا سرسوں کے بیج کے سفوف میں تھوڑا سا پانی ملا کر لیپ تیار کر لیں اور اس لیپ کو سینے پر لگائیں، اس سے کھانسی میں آرام ملے گا۔

اسی طرح پیاز کو بھون کر اس کا لیپ بنا لیں اور اس لیپ کو نیم گرم کر کے سینے پر لگا لیں یا پھر پیاز کی یخنی بنا کر پی لیں تو کھانسی بالکل ٹھیک ہو جائے گی ۔

سادہ قہوہ بنا کر اس میں پودینہ کے پتے ڈال کر جوش دے کر پی لیں ۔ اس کے پینے سے کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے ۔

جڑی بوٹیوں والی چائے میں اگر ملیٹھی کی جڑ کو بھی پانی سے نرم کرکے شامل کر لیاجائے تو یہ بے حد مفید ہوتا ہے ۔

خشک اور گلے میں خراش ڈالنے والی کھانسی میں افاقہ کے لئے سونف اور جنگلی چیری کی چھال کو ابال کر پینے سے بھی کھانسی فائدہ دیتی ہے ۔

لوبان یا صندل کی لکڑی کا لیپ تیار کر کے سینے اور کمر پر مالش کرنا کھانسی میں فائدہ دیتا ہے ۔

مختلف قسم کی کھانسی میں ہومیو پیتھک کی جو دوائیں کارگر ہوتی ہیں ۔ ان میں پلسا ٹیلا، اینٹ، رومیکس، برایونیا، فاسفورس، ڈروسیرا، کیمومیلا شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
الرجی والی کھانسی کو کیسے دور بھگائیں

Leave a Reply