کالی مرچ کے فوائد

کالی مرچ کے فوائد

کالی مرچ ہمارے اعصابی نظام کو طاقت ور بناتی ہے ۔ کالی مرچ کا ذائقہ تلخ اور تیز ہوتا ہے ۔ یہ ہاضمہ کو درست کرتی اور بلغم کو خارج کرتی ہے ۔ کالی مرچ سے حاصل ہونے والا روغن مختلف ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ کالی مرچ بھوک بڑھاتی ہے ۔

کالی مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک ایسڈ میں اضافہ کرتی ہے ۔ یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے اس سے غذائیں مناسب طریقے سے ہضم ہوتی ہیں ۔ اگر معدہ بد ہضمی کا شکار ہو جائے تو ایک چھٹانک کالی مرچ پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں ۔ اب اس پاؤڈر میں شکر شامل کر کے مریض کو کھلائیں تو بدہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔

ایک چٹکی کالی مرچ کے سفوف کو لسی میں ملا کر پیا جائے تو بدہضمی دور ہونے کے ساتھ ساتھ معدے کا بوجھل پن بھی ختم ہو جاتا ہے ۔

جوڑوں اور اعصاب کے درد میں مبتلاء افراد کے لئے بھی کالی مرچ ایک کار آمد نسخہ ہے ۔ کھانے کا ایک چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر تلوں کے تیل میں فرائی کرلیں اور اس تیل کو اس جگہ پر جہاں درد ہو وہاں مالش کریں تو چند ہی ہفتوں میں مرض ختم ہو جائے گا ۔

نزکہ زکام کی صورت میں دودھ میں بادام اور خشخاش کے ساتھ ، کالی مرچ اُبال کر پینے سے نزلہ زکام ختم ہو جاتا ہے ۔

کالی مرچ دماغی اور اعصابی نظام کی بھی اصلاح کرتی ہے ۔ چائے کے ایک چمچ شہد میں چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف شامل کرکے شہد کو چاٹ لینے سے ذہنی قوتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے سے روکتی ہے ۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جلد اور بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے ۔

رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعما ل کرنے سے جلد کے مردہ خلیے ختم ہو جاتے ہیں ۔ جس سے جلد صاف اور چمک دار ہو جاتی ہے ۔

کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوچکنائی میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ان کے علاوہ کالی مرچ ڈپریش میں کمی اور قوت قلب میں اضافے کا بھی باعث بنتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
آڑو کے پتوں کے طبی فوائد

کیٹاگری میں : صحت

2 تبصرے “کالی مرچ کے فوائد

Leave a Reply