حیرت انگیز طبی فوائد

میتھی دانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

قدرت کے بیش بہا خزانوں میں سے ایک میتھی دانہ بھی ہے ۔ یہ ایک ننھا سا بیج ہے ۔ اس میں آئرن، وٹامن اے ، بی اور سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔

ایک طویل عرصہ تک میتھی دانہ کو ذیابیطس کے مریضوں کی دوا مانا جاتا رہا ہے کیوں کہ یہ خون میں سے شوگر کی مقدار کو کم کر دیتی ہے اور جسم میں شوگر کی مقدار متوازن رہتی ہے۔

جن لوگوں کو اکثر جوڑوں اور کمر کا درد رہتا ہے ان کے لئے میتھی دانہ کھانا اور اس کو تیل میں مکس کر کے درد کی جگہ لگانا بے حد مفید ہوتا ہے۔

میتھی دانہ کے باقاعدہ استعمال سے دائمی قبض سے نجات مل جاتی ہے اور پیٹ کی گیس بھی ختم ہو جاتی ہے۔

میتھی دانہ کی تاثیر گرم ہوتی ہے ۔ اس لئے اسے حاملہ خواتین کو میتھی دانہ کھانے سے منع کرتے ہیں لیکن اگر خواتین کو ماہواری ٹھیک طرح نہ آتی ہو تو میتھی دانہ کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

میتھی دانہ پیٹ کم کرنے کے لئے بھی انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ اس کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ اس کو پانی سمیت پی لیجیے اور اس کے دانے چبا لیں ۔ صرف ایک ماہ میں ہی پیٹ کا سائز کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی میتھی دانہ کے استعمال کو بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔

چار گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر لیں اور اس کو رات بھر کے لئے رکھ دیں ۔ صبح میتھی دانہ کو نکال دیں اور پانی کو بوائل کر لیں ۔ اب اس پانی کو روئی کی مدد سے کیل مہاسوں پر لگائیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال لمبے اور گھنے ہوں تو ایک بوتل میں ناریل کا تیل ڈال کر اس میں میتھی کے چند دانے ڈال دیں ۔ اس کو ایسے ہی اچھی طرح ڈھک کر 3 ہفتوں کے لئے رکھ دیں ۔ تین ہفتوں بعد اس تیل کو بالوں میں لگائیں اور حیرت انگیز نتائج حاصل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
کالی مرچ کے فوائد

Leave a Reply