حیران کن طبی فوائد

لونگ کے حیران کن طبی فوائد

لونگ میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر کرتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں بھی معاون ہیں ۔ لونگ کا تیل بیرونی مالش کے ذریعے جلد کو نئی زندگی اور تازگی دیتا ہے ۔

لونگ سے نکلنے والا تیل بھی لونگ جیسی خصوصیات رکھتا ہے ۔ 3 سے 5 بوند تک لونگ کا آئل کھانے سے پیٹ درد، اپھارہ، بدہضمی اور قے وغیرہ سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔

لونگ انزائمز کا بہاؤ تیز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے ۔ اس سے معدے کی متعدد تکالیف سے نجات ملتی ہے ۔ خشک لونگ کا سفوف شہد کے ساتھ ملا کرچاٹا جائے تو اس سے قے اور متلی رُک جاتی ہے ۔

لونگ کا ایک دانہ خوردنی نمک کے ساتھ کھایا جائے تو بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے ۔ گلے کی خراش کم ہوتی ہے ، کھانسی رُک جاتی ہے اور حلق کی سوزش بھی ختم ہوجاتی ہے ۔ حلق کی سوزش اور بلغم کے اجتماع سے پیدا ہونے والی کھانسی کے علاج کے لئے جلا ہوا لونگ کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے ۔ لونگ کے آئل کے تین سے پانچ قطرے شہد اور لہسن کے جوے کے ساتھ کھانا کھانسی کی اذیت سے نجات دلاتا ہے ۔

لونگ کا استعمال ہیضہ میں بھی مفید ہے ۔ 4 گرام لونگ تین لیٹر پانی میں اس وقت تک اُبالیں کہ آدھا پانی اُڑ جائے ۔ باقی پانی کو گھونٹ گھونٹ میں پینے سے ہیضہ کی شدید علامتیں ختم ہو جاتی ہیں ۔

لونگ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ 8 عدد لونگ تیس ملی لیٹر پانی میں ڈال کر اُبال لیں ۔ اور اس سے جوشاندہ تیار کر لیں ۔ اب اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں ۔ اس طرح دمہ سے افاقہ ہوتا ہے ۔

دانت درد میں بھی لونگ کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اس کے جراثیم کش اجزاء دانتوں کے انفیکشن کو ختم کر دیتے ہیں ۔ متاثرہ دانت کے خلاء میں لونگ کا تیل لگانے سے درد جاتا رہتا ہے ۔

لونگ کا ایک دانہ تلوں کے تیل میں گرم کرکے 5 قطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہوجاتا ہے ۔

نمک ، دودھ اور پسے ہوئے لونگ کا لیپ اگر پیشانی پر کیا جائے تو اس سے سر درد کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
کالی مرچ کے فوائد

Leave a Reply