دیسی گھی صحت اور کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک مفید اور بہترین جزو ہے ۔ دیسی گھی استعمال کرنے سے کھانے کے ذائقے میں بھی بہتری آتی ہے اور کھانے کی خوشبو بھی بہترین ہو جاتی ہے ۔ اچھی کوالٹی کا دیسی گھی ریفریجریٹر میں رکھے بغیر بھی خراب نہیں ہوتا جب کہ گھی کے کچھ نمونے تو 100سال تک بھی خراب نہیں ہوتے ۔
دیسی گھی کو مکھن سے تیار کیا جاتا ہے ۔ جس میں دودھ سے دھی بنایا جاتا ہے اور پھر اس سے مکھن تیار کیا جاتا ہے ۔گھی میں وٹامن اے ، ڈی اور ای وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ جو استعمال کے بعد جسم کو توانائی فراہم کرنے کا کام کرتا ہے ۔
دیسی گھی میں موجودہ غذائیت جگر کے لئے بے حد مفید ہے اور یہ آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہے ۔ گھی میں درمیانی درجے کے فیٹی ایسڈ کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں توانائی ذخیرہ کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے ۔
دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈز توانائی کے نظام کو متوازن رکھتے ہیں ، چربی کو جلاتے ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔
دوسرے گھی اور آئل کے برعکس دیسی گھی میں موجود ایسڈز آنتوں میں بیکٹیریا جمع نہیں ہونے دیتے اور اس میں موجود فائبر بھی مدافعتی نظام اور نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں ۔ جدید تحقیق کے مطابق گھی جسم میں نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس میں موجود ایسڈز خوراک کو ہضم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں ۔
محققین کے مطابق دیسی گھی میں موجود اجزاء جسم کی سوزش کو ختم کرتے ہیں جب کہ کینسر سے بچانے میں بھی دیسی گھی کا استعمال معاون و مددگار ہوتا ہے ۔
روایتی طبی اور یونانی ادویات میں ہزاروں سال سے دیسی گھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ کیوں کہ یہ بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
خالص دیسی گھی موٹاپا کم کرنے میں انتہائی معاون