ٹماٹر ایک پھل ہے جس کو ہم سبزی کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں ۔ ٹماٹر پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے بغیر تمام کھانے بد مزہ ہوتے ہیں ۔ ٹماٹر کی عام طور پر 2 اقسام ہیں ۔ ایک میدانی اور دوسرا پہاڑی ۔ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول ہوتا ہے جب کہ پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے ۔
ٹماٹر کا استعمال دونوں حالتوں میں کیا جاتا ہے ۔ چاہے اس کو پکا کر کھالیں چاہے تو کچا کھالیں ۔ اس کو سالن میں پکا کر کھایا جاتا ہے اور کچا ٹماٹر ہم سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ ٹماٹر کا جوس بھی نکال کر پیا جاتا ہے ۔ ٹماٹر میں وٹامن اے ، سی ، ایچ ، کیلشیم ، فاسفورس، آئرن اور کاربوہائیڈریٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس میں پروٹین 0.9% اور فیٹ 0.2% بھی پائے جاتے ہیں ۔
ٹماٹر سے ہم میٹھی چٹنی بناتے ہیں ۔ جس کو ٹماٹو سوس کہا جاتا ہے ۔ ٹماٹر کی میٹھی چٹنی ہم بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔
یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے ۔
ٹماٹر خون پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کی خشکی دور کر دیتا ہے ۔
اس کے کھانے سے طبیعت کو راحت ملتی ہے ۔ ٹماٹر قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے ۔
گرمیوں میں اس کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے کیوں کہ یہ گرمی اور حرارت کو ختم کرتا ہے ۔
مریض اور کمزور افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے ۔
ٹماٹر دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
دودھ پلانے والی ماؤں اور بڑھتے بچوں کو ایک ٹماٹر روزانہ استعمال کرنا چاہیے ۔
ٹماٹر کے استعمال سے معدہ تندرست رہتا ہے ۔
دوپہر کو سلاد میں دوسری اشیاء کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کا استعمال بھی ضرور کرنا چاہئے ۔
ٹماٹر کھانے کے فوراً بعد پانی ہرگز نہ پئیں ۔
ٹماٹر گردے میں موجود زہریلا پن دور کرتا ہے ۔ جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔
ٹماٹر کے گودے کو چہرے پرلگا کر کچھ دیر کے لیے رکھیں ، آدھے گھنٹہ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس سے چہرہ صاف ہوگا اور رنگت بھی نکھر آئے گی ۔
یہ چہرے کے کیل مہاسوں کو بھی ختم کرتا ہے ۔
شوگر کے مریضوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔
ٹماٹر سانس کی نالیوں میں موجود تیزابیت کو دورکر دیتا ہے ۔
اس کے استعمال سے پتھری بننے کے امکانا ت بھی انتہائی کم رہ جاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
املی کے وہ طبی فوائد جن سے آپ یقیناً ناواقف ہیں
“ٹماٹر کے طبی فوائد” ایک تبصرہ