چائے کے طبی فوائد

چائے کے طبی فوائد

اکثر لوگ سر درد میں چائے پینے کو بہترین سمجھتے ہیں اور یہ چائے ان کے سر درد کو دور کرنے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو چائے کی مختلف اقسام کے حوالے سے بتانے والے ہیں جو معدے کی صحت کے لیے انتہائی بہترین سمجھی جاتی ہیں اور ان مختلف اقسام کی چائے کا استعمال کر کے آپ اپنے معدے کے بے شمار مسائل سے چھٹکارا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

پودینے کی چائے:
پودینے میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ مختلف انفیکشنز میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔ پودینے کی چائے قے اور معدے سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے جب کہ پودینے کی چائے ذہنی دباؤ اور ذہنی بے چینی ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

ملیٹھی کی چائے:
ملیٹھی میں بے شمار غذائیت پائی جاتی ہے جب کہ ملیٹھی کی چائے کا استعمال کرنے سے صحت پر بھی انتہائی حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ قے اور پیٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ملیٹھی کی چائے کا استعمال کرنا بے حد بہترین ہوتا ہے۔

لیموں کی چائے :
لیموں کی چائے کا ذائقہ ہلکا سا ترش ہوتا ہے یہ متلی اور قے جیسے مسائل کے حل کے لیے مفید ہے، لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ادرک کی چائے:
ادرک کی چائے بھی غذائیت سے بھرپور سمجھی جاتی ہے ، ادرک کی چائے کا استعمال کرنے سے معدے کی صحت ٹھیک رہتی ہے جب کہ یہ ذہنی دباؤ اور اضطراب کی کیفیت میں بھی مددگار سمجھی جاتی ہے ۔

چائے پینے والے لمبی عمر پاتے ہیں؟

Leave a Reply