جاپانی پھل

جاپانی پھل کے طبی فوائد

یہ جاپان کا قومی پھل ہے اور اسی وجہ سے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اس کو جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے جب کہ اردو زبان میں اس کو املوک بھی کہا جاتا ہے۔

مگر جاپانی پھل کا یہ نام بہت ہی کم افراد کو معلوم ہے اور جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے ۔ یہ پھل سال کے آخری مہینوں میں ہی دستیاب ہوتا ہے۔

ویسے اس پھل کو انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے۔

یہ پھل پوٹاشیم، وٹامن سی اور فاسفورس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

جاپانی پھل کی 2 اقسام ہیں، ایک ایشیائی اور دوسری امریکی۔

امریکہ میں یہ پھل کاشت نہیں ہوتا بلکہ خودرو ہوتا ہے مگر جاپان میں اس کی قسم Diospyros kaki کاشت کی جاتی ہے جس کو آپ بھی بازار سے خریدتے ہیں۔

یہ پھل صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

غذائی اجزا سے بھرپور :
جاپانی پھل میں متعدد غذائی اجزا اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

اس پھل کی زیادہ تر اقسام میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جب کہ یہ وٹامن سی ، فائبر، فاسفورس، کیلشیئم اور وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

بینائی کے لیے مفید :
جاپانی پھل میں وٹامن اے کی کافی زیادہ مقدار ہوتی ہے اور یہ وٹامن آنکھوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہوتا ہے، کیوں کہ یہ بینائی کے افعال کی معاونت کرتا ہے۔وٹامن اے تاریکی میں دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ یہ پھل مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس کا حصول :
اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار اس پھل میں کافی زیادہ ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ غذا میں یہ بہترین اضافہ ثابت ہوتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں زہریلے مواد سے پیدا ہونے والے تکسیدی تناؤ کا بھی مقابلہ کرتے ہیں۔یہ تکسیدی تناؤ متعدد امراض جیسا کہ کینسر، دل کی شریانوں کے مختلف امراض، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ جسم بھی کچھ اینٹی آکسائیڈنٹس تیار کرتا ہے لیکن بیشتر کا حصول غذا سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

ورم کش خصوصیات :
یہ پھل ورم کی روک تھام میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی ( C ) اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ وٹامن امراض قلب اور ذیابیطس کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند :
اس پھل میں فائبر کی مقدار خاصی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جاپانی پھل میں موجود فائبر جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے ۔

لونگ کے طبی فوائد

Leave a Reply