سبز مرچ کے طبی فوائد

سبز مرچ کے طبی فوائد

آنکھوں کی حفاظت کے لئے ہری مرچ کا استعمال انتہائی بہترین ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامن اے کی بھی کافی تعداد پائی جاتی ہے لہذا اس کی مدد سے بصارت یا بینائی بہتر ہو جاتی ہے اور آنکھوں کے ہر قسم کے درد سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔ آنکھوں کی حفاظت کے لئے اور بینائی تیز کرنے کے لئے اس ہر عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں ۔

ہری مرچ میں کیوں کہ وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ وٹامن سی اسکن کے لئے بہترین اور فائدہ مند غذائی جزو ہے ۔ اس لیے جو افراد سبز مرچ کا استعمال اپنے کھانوں میں مسلسل رکھتے ہیں ، ان کا چہرہ اور جلد نہ صرف صحت مند ہوتے ہیں بلکہ چمک دار بھی رہتا ہے ۔

روزانہ ہری مرچ کھانے سے انسانی جسم میں مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔ سبز مرچ معدے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس لیے اپنی روزانہ کی خوراک میں ہری مرچ کا استعمال لازمی کریں ۔

ہری مرچ میں وٹامن سی کی موجودگی آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے ۔ خاص طور پر اگر اس کو سلاد میں استعمال کیا جائے ۔

کھانسی میں بھی سبز مرچ مفید ہوتی ہے ، یہاں تک کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں بھی ہری مرچ کھانے سے افاقہ ملتا ہے ۔ اس ضمن میں ہری مرچ کا ہر روز استعمال انتہائی ضروری ہے ۔

املی کے وہ طبی فوائد جن سے آپ یقیناً ناواقف ہیں

سبز مرچ کے طبی فوائد” ایک تبصرہ

Leave a Reply