پستہ کے طبی فوائد

پستہ کے طبی فوائد

پستے میں ہر طرح کے مفید اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتےہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس کینسر اور دل کے مختلف امراض کو دور رکھ کر ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں۔

پستے میں موجود 2 اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹین اور زی ایکسینتھن پائے جاتے ہیں ۔ یہ موتیا اور عمر رسیدگی سے متاثرہ بیماریوں کو روکتے ہیں۔

چونکہ پستے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، اسی وجہ سے یہ نظامِ ہاضمہ اور آنتوں کو تندرست رکھتے ہیں۔ پستہ کھانے سے معدے میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس سے کئی قسم کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

جو لوگ گوشت نہیں کھاتے اور پروٹینز کی ضروریات کو بھی پورا کرنا چاہتے ہیں ، پستے ان کے لیے بے حد مفید ہیں۔

مختلف طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پستے کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے کیوں کہ یہ پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتے ہیں اور ان میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے۔

پستے کھانے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر بھی مناسب رہتا ہے۔ اس طرح امراضِ قلب کا خطرہ بھی نہیں رہتا ۔

باقاعدگی سے پستہ کھانے والے افراد کے خون میں شوگر کی سطح معمول پر رہتی ہے۔

ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر کی وجہ سے پستہ آنتوں کے سرطان کو روکنے میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے ۔

سبز مرچ کے طبی فوائد

Leave a Reply