ذہنی تناؤ اور اضطرابی کیفیت

ذہنی تناؤ اور اضطرابی کیفیت سے نجات کے لیے اب قبر میں اترنا پڑے گا

” سکون تو صرف قبر میں ہے ” اب تک تو یہ جملہ صرف مضحکہ انداز میں ہی ایک دوسرے کو کہتے ہوئے سنتے تھے لیکن ایک روسی کمپنی نے اس جملے کو سنجیدہ ہی لے لیاہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی کمپنی نے اضطرابی کیفیت اور ذہنی تناؤ کو دور بھگانے کا انوکھا حل تلاش کر لیا ہے۔

ان کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو اپنا ذہنی تناؤ یا گھبراہٹ دور کرنی ہو تو ایک گھنٹہ قبر میں گزارے۔

یقیناً یہ سن کر آپ حیران ہوں گے، آپ پر کچھ خوف بھی طاری ہوا ہوگا لیکن اس کمپنی کو یہ یقین ہے کہ اس طریقہ کار سے مریضوں کو ان کے ذہنی تناؤ ، گھبراہٹ اور پریشانیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

روسی کمپنی مریضوں کو ایک تابوت میں رکھنے کے بعد ان کو زمین میں دفن کرے گی۔ یہ سارا عمل یورپ کے مشہور شہر سینٹ پیٹرز برگ میں کیا جائے گا۔

اس طریقہ کار کو psychic therapy کا نام دیا گیا ہے۔

جس قدر پریشان کن یہ تھراپی ہے اس کی قیمت بھی اتنی ہی پریشان کن ہے، کیوں کہ روسی کمپنی مریضوں سے 1 کروڑ 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم وصول کرے گی ۔

جب کہ اس کے ساتھ ہی کمپنی ایک سستا پیکج بھی فراہم کرے گی ، یہ پیکج ایک آن لائن ورژن ہے جس کی پاکستانی پاکستانی قیمت 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پیکج خریدنے والا شخص اپنے جنازے کو آن لائن دیکھ بھی سکتا ہے ، اس کا جنازہ موسیقی اور موم بتیوں سے بھرا ہوا ہو گا ۔

کمپنی کی بانی کا یہ کہنا ہے کہ تدفین کی تکنیک مکمل طور پر محفوظ ہو گی اور انہوں نے تابوت کی تیاری میں اولین ترجیح اپنے صارفین کی حفاظت ہی رکھی ہے۔

انار کے بیج سے وزن کم کریں

Leave a Reply