یورک ایسڈ کو کم

یورک ایسڈ کو کم کرنے میں 5 بہترین مددگار پھل

جوڑوں کے درد کی ایک اہم وجہ یورک ایسڈ کا بڑھ جانا بھی ہوتا ہے ۔یورک ایسڈ کو دوا کے ساتھ ساتھ کچھ غذائی احتیاطوں اور کچھ پھلوں کے استعمال سے بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔

قدرتی طور پر یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مددگار 5 پھل یہ ہیں ۔

سیب خون میں یورک ایسڈ کو بڑھنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ اس کو بے اثر کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہو سیب کو اپنی غذا میں شامل کرنا ہرگز نہ بھولیں۔

سب کی پسندیدہ غذا کیلا جسم میں اضافی یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چیری ایک چھوٹا لیکن انتہائی صحت بخش پھل ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کی سطح کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی بہترین ہے۔

کرین بیریز میں یورک ایسڈ کے علاج کے لیے سب سے زیادہ طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ اگر کوئی اس بیماری میں مبتلا ہے تو کرین بیریز کو اپنی غذا کا حصہ لازمی بنائیں۔

اگر آپ اپنے دن کا آغاز نہارمنہ لیموں پانی سے کرتے ہیں تو یہ یورک ایسڈ کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا ، اس کے علاوہ آپ دن میں کسی بھی وقت 1 گلاس نارنگی کا رس بھی پی سکتے ہیں۔

شکر قندی کے جوس کے طبی فوائد

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply