جامنی مکئی

جامنی مکئی کے حیرت انگیز طبی فوائد

جامنی مکئی کو نیلی مکئی بھی کہتے ہیں ۔ یہ بالکل عام مکئی کی طرح ہوتی ہے لیکن اس کے دانے جامنی رنگ کے ہوتے ہیں ۔ جامنی مکئی میں نہایت طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ، سوزش کش اجزاء اور کینسر سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم خواص پائے جاتے ہیں۔

جامنی مکئی کی خصوصیات:

جامنی مکئی قدرتی رنگ لیے تین طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ کے حصول کا ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے۔

جامنی رنگ کی مکئی مختلف قسم کے فائٹو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ سوزش کو ختم کر کے بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ایک تحقیق میں جامنی مکئی سے نکالے گئے اینتھوسیانز نے وٹرو کینسر کے 20 فی صد خلیات کو مکمل ہلاک کردیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جامنی مکئی کینسر سے محفوظ رکھتی ہے ۔

جاپان کی دوشیشا یونیورسٹی میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں جامنی مکئی کے اینتھوسیانین C3G کی موٹاپا مخالف صلاحیت پر غور کیا گیا ہے ۔ محققین کا یہ کہنا ہے کہ جامنی مکئی کے استعمال سے موٹاپے میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے ۔

شکر قندی کے جوس کے طبی فوائد

Leave a Reply