انجیر کے حیرت انگیز

انجیر کے حیرت انگیز طبی فوائد

انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ بے حد صحت بخش پھل ہے ۔ انجیر میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسان کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں سے تحفظ دینے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اس پھل کو سردیوں کی خاص سوغات کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انجیر مختلف جگہوں پر دکھائی دیتی ہے ۔

انجیر کمزور افراد کے لئے ایک بیش قیمتی نعمت ہے ، اس کو باقاعدگی سے استعمال کر کے کمزور افراد کو فربہ بنا سکتا ہے، سانس کے امراض کے لئے بھی انجیر ایک بہترین دوا ہے ، یہ جسم میں انسولین کی مزاحمت کو کم کر دیتی ہے ، اس طرح خون میں چینی کی سطح اعتدال میں رہتی ہے ۔ اس کا باقاعدہ استعمال میٹھے کی طلب سے چھٹکارا دلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انجیر میں فائبر کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ، اسی لیے یہ نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مددگار و معان ثابت ہوتی ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو فری ریڈیکل سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جسم میں پوٹاشیئم کی کمی بلڈ پریشر کو بڑھانے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ انجیر پوٹاشیئم سے بھرپور ہونے کی بنا پر بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

جامنی مکئی کے حیرت انگیز طبی فوائد

Leave a Reply