کینو کے جوس

کینو کے جوس کے طبی فوائد

کینو سردیوں کے موسم میں عام دستیاب ہوتا ہے ۔ کینو جسم کو صحت سے متعلق فوائد پہنچاتا ہے ۔ عام طور پر کینو کا جوس ناشتے میں پیا جاتا ہے۔

کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرپور ہوتا ہے ، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے انتہائی بہترین نعمت سمجھا جاتا ہے۔

روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جلد کو تروتازہ رکھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنز وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ آپ کی جلد کو نکھارتا ہے اور چہرے کی جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

ایسے عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سن ہوجاتے ہیں ، اُن کے لیے بھی کینو کا جوس بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔

بڑی عمر کے لوگوں کو 3 ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ان کے ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا مسئلہ حل ہوجافا ہے کیوں کہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس جسم کے اندر موجود فاسد اور زہریلے مادوں کو ختم کردیتا ہے۔

وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے جو جلد اور بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جب کہ اس میں وٹامن اے بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، یہ بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

انجیر کے حیرت انگیز طبی فوائد

Leave a Reply