جواں جلد اور بہتر بصارت

جواں جلد اور بہتر بصارت کے لیے یہ جوس استعمال کریں

ہر شخص کی تمنا ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف سدا جواں رہے بلکہ ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گزارے ۔ اگر ابتدا سے ہی متوازن غذا کا استعمال کیا جائے تو انسان نہ صرف صحت مند اور توانا رہتا ہے بلکہ عمر رسیدگی کے اثرات بھی بہت دیر بعد نمایاں ہوتے ہیں۔

کیا آپ ایسے مشروب کو جانتے ہیں جو جلد کو تازگی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بصارت کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا ہی مشروب بنانا سیکھائیں گے ۔ اس مشروب کا بنیادی جز چقندر اور شکر قندی ہوتا ہے ۔
شکر قندی اور چقندر بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم کے حصول کا ایک انتہائی مؤثرذریعہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ شکر قندی اور چقندر صحت مند جلد اور بینائی کے لیے انتہائی مفید سبزی تصور کی جاتی ہے۔

جوس بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

2 عدد شکر قندی، دو عدد گاجریں، 2 اجوائن کے پتے، ڈیڑھ انچ ادرک کا ٹکڑا ، 2 عدد مالٹے ، 2 عدد چقندر اور 2 عدد شملہ مرچ

ان تمام اجزاء کو جوسر میں ڈال کر خوب اچھی طرح بلینڈ کر لیجیے ۔ لیجئے آپ کا صحت بخش جوس تیار ہے ۔

شکر قندی کے جوس کے طبی فوائد

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply