حاصل پور میں خواجہ سرا کے خلاف ہنگامہ آرائی

حاصل پور: حاصل پور میں ایک خواجہ سرا کی سالگرہ پارٹی کے خلاف جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کی ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں الزام لگایا گیا کہ یہ پارٹی فحاشی ،و بدکاری کو فروغ دینے کے لئے کی جا رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کے مقامی امیر نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ کوئی سیاسی یا مذہبی پروگرام ہو تو انتظامیہ اجازت نہیں دیتی ۔جبکہ خواجہ سرا کی یہ سالگرہ پارٹی کوویڈ19کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی ۔

خواجہ سرا کمیونٹی کا اس پر موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ محض مذہبی کارڈ کھیل کر ہمیں دبانے کی ایک ناجائز کوشش ہے ۔ کیا ہم پاکستان کے شہر ی نہیں ہیں ؟ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سالگرہ پارٹی کے لئے باقاعدہ انتظامیہ سے اجازت لی گئی ۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سالگرہ پارٹی کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ؟ یا صرف خواجہ سراایسا نہیں کر سکتے ؟ ہمیں انسان کیوں نہیں تسلیم کیا جا رہا ۔جماعت اسلامی کے امیر کو اپنا کوئی عناد ہو تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے مگر ہم پر جبر کیوں؟ انہوں نے درخواست کی کہ خدا کے لئے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Leave a Reply