ملک میں پارٹیاں بہت ہیں ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے، شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ ملک میں پارٹیاں بہت ہیں ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر ببنانےکا فیصلہ پارٹی کا اپنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسا فورم بنانا ہےجس پرعوامی مسائل پر بات ہو سکے،ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے پہلےمفتاح اسماعیل نےکوشش کی اب اسحاق ڈار کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
انہوں نے مزید کہاکہ ملک کےتمام مسائل کےحل کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیے۔

Leave a Reply