آسٹریلیا میں ایک دیو قامت مینڈک دریافت

کوئنز لینڈ(ہم دوست نیوز)آسٹریلیا میں ایک دیو قامت مینڈک پایا گیا ہے جس کا وزن 2.7 کلو گرام ہے اور یہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےلیے ایک اعزاز بن سکتا ہے۔

اس مینڈک کو ’ٹوڈزلا‘ کا لقب دیا گیا ہے،یہ ایک اہلکار کو شمالی کویئنز لینڈ کےکونوے نیشنل پارک میں ملا تھا۔

کوئینز لینڈ کا محکمہ برائےسائنس و ماحولیات راستہ صاف کر رہا تھاکہ انہیں وہاں یہ مینڈک نظر آیا۔

سرکاری اہلکار نے بتایاکہ ممکنہ طور پر یہ مادہ مینڈک ہے،ان کا کہنا تھاکہ یہ جب ہم اسے مرکز پر لائے اور وزن کیا تو یہ جان کر حیران رہ گئے کہ مینڈک2.7 کلو وزنی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کےسب سےبڑا مینڈک 2.65کلو وزنی ہےجو سوئیڈن میں1991 کے دوران ملاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ پستہ قد یوٹیوبر انتقال کرگئے
اہلکار نےکہاکہ کوئینز لینڈ میوزیم اس کو ناپ کر فیصلہ کرے گاکہ آیا یہ دنیا کا سب سےبڑا مینڈک ہے یا نہیں۔

Leave a Reply