سینیٹر آصف کرمانی

ملکی دولت اور وسائل پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، سینیٹر آصف کرمانی

( ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا یہ کہنا ہے کہ برسوں سے ملکی دولت اور وسائل پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، آج کا نوجوان بالکل بھی مایوس نہیں لیکن مطمئن بھی نہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ تحریک پاکستان میں بھی نوجوانوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

آصف کرمانی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے آج بھی نوجوانوں کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے راہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ نوجوان اس وقت سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میری نامزدگی بہت حیران کن تھی، اعظم خان

Leave a Reply