لاہور ( ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی نےاپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کےسنیئر رہنما اسد عمر نےاستعفے واپس لینےوالے ارکان کی فہرست شیئر کرتےہوئے لکھاکہ کیونکہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفےقبول نہیں کر رہے۔
کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے. اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی. pic.twitter.com/qx86MCyTBK
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 23, 2023
اسد عمر نےکہاکہ تمام اسمبلی ارکان کےاستعفے قبول نہ کرنے کی وجہ سےپارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44ارکان اسمبلی نےاپنے استعفے واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی ہے،اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔
یاد رہےکہ 20 جنوری کواسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید35 ارکان کےاستعفے منظور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ناپسندیدہ شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا کر عوام کی تضحیک کی گئی ہے، شیخ رشید
یاد رہےکہ17جنوری کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفےمنظور کیے تھے۔