ترکیہ میں انتخابات کب ہوں گے؟ جانئیے

استنبول(ہم دوست نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے14مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سےخطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

ترک صدر کا کہنا ہےکہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنےکے اہل نوجوان کےساتھ مل کر کام کریں گے۔

یاد رہےکہ ترکیہ میں انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دو دہائیوں سےبرسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ
رپورٹس کےمطابق رائےعامہ کےجائزوں کے مطابق ترکیہ میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔

Leave a Reply