پاکستان کے توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے، نیڈ پرائس

امریکا(ہم دوست نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں،ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کےدرمیان دو طرفہ معاملہ قرار دے دیا ہے،ڈائیلاگ دونوں فریقین کا آپس کا معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر ریٹ کا فرق کب ختم ہوگا؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
انہوں نےکہاکہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آرہےہیں،پاکستان اور بھارت کےدرمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

Leave a Reply