مسائل و مشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ آج جو مسائل اور مشکلات ہیں ان کی وجہ عمران خان ہیں،وہ ملک کےحالات تباہ کرکے گئےہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ عمران خان ایک دن بھی اپوزیشن میں نہیں بیٹھ پائے۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان سڑکوں پر جانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی،وہ ملک کےحالات تباہ کرکے گئےہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر جارہے ہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ میں صرف ایک شخص کےنام پر کاٹا لگا اور وہ نواز شریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا ہے ، حماد اظہر
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ کسی کےنام پر کاٹا لگانے کا حق صرف عوام کو ہوتا ہے۔

Leave a Reply