تامل ناڈو(ہم دوست نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حکمران جماعت کے وزیر کو کرسی لانے میں دیر کرنےپر بہت ہی جلدی غصہ آگیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایم نصر نامی وزیر بیٹھنے کےلیے کرسی دیر سےلانے پر تلملا اٹھے اور غصے میں آکر انہوں نےاپنی ہی جماعت کے کارکنوں پرپتھر پھینکے۔
#WATCH | Tamil Nadu Minister SM Nasar throws a stone at party workers in Tiruvallur for delaying in bringing chairs for him to sit pic.twitter.com/Q3f52Zjp7F
— ANI (@ANI) January 24, 2023
بھارتی وزیر کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ان کے پیچھے کھڑے لوگ ان کی اس حرکت پر ہنستے بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان کو 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا
سوشل میڈیا پربھارتی وزیر کی اس حرکت پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔