شمالی کوریا کے دارالحکومت میں 5 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

پیانگ یانگ(ہم دوست نیوز)شمالی کوریا کے دارالحکومت میں سانس لینے کی پُراسرار بیماری کے باعث 5 روز کےلیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا.

میڈیا رپورٹ کےمطابق حکام کی جانب سےجاری ہونےوالے نوٹس میں کورونا کا ذکر موجود نہیں ہے اور لوگوں کو اتوار تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق حکام کی جانب سےشہریوں کو دن میں متعدد دفعہ بخار بھی چیک کرنےکا کہاگیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز لاک ڈاؤن سےقبل شہریوں کی بڑی تعداد ضروری اشیا کی خریداری اور انہیں ذخیرہ کرتی نظر آئی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے مزید پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا
یاد رہےکہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال ملک میں کورونا کی تصدیق کی تھی اور اسی سال اگست میں اس پرقابو پانےکا اعلان بھی کیا تھا۔

Leave a Reply