ڈالر کی اونچی پرواز آج بھی جاری

کراچی (ہم دوست نیوز)امریکی ڈالر کی پرواز کا سلسلہ آج بھی جاری،جس کےباعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کےآغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر36پیسےمہنگا ہونے کےبعد 231 روپے25 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر230 روپے89 پیسےپر بند ہواتھا۔

رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر1 روپے59 پیسےمہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج صبح کاروبارکا مثبت آغاز دیکھنےمیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں 2 اہم ملاقاتیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100انڈیکس469پوائنٹس کےاضافے سے40 ہزار254پر آگیا ہے۔

Leave a Reply