خیبرپختونخوا نگران کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ نام سامنے آگئے

پشاور( ہم دوست نیوز)صوبۂ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کا آج حلف اٹھانےکا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں کون کون شامل ہو گا۔

ذرائع نےبتایا ہےکہ سابق آئی جی مسعود شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نگراں کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ نگراں کابینہ میں بیرسٹر ساول نذیر،بخت نواز،شفیع اللّٰہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگراں وزیرِ اعلیٰ اعظم خان کی5 گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔

رپورٹس کےمطابق دونوں رہنماؤں نے وزراء کے معاملے پرمشاورت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نگراں کابینہ کےلیے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سےپہلےہی انکار کرچکے تھے۔

Leave a Reply