اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان دے دیا۔
پیشی کےموقع پر فواد چوہدری نےروسٹرم پر آکر کہاکہ عمران خان پاکستان کےلیے جدوجہد کر رہےہیں، ہم حق سچ بات کریں گے۔
فواد چوہدری نےکہاکہ میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں،میں نےجو بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے۔
انہوں نےکہاکہ مجھے اسلام آباد پولیس نےنہیں لاہور پولیس نےگرفتار کیا۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے استدعا کرتےہوئے کہا کہ میرا موبائل فون پولیس کےپاس ہے،میری سم بند کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
فواد چوہدری کےوکیل بابر اعوان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری کو اغوا کیاگیا ہے۔