بہاولپور( ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکےہیں پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے۔
بہاولپور میں جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ75 برسوں کا آخری نتیجہ یہ ہی ہےکہ8 کروڑ پاکستانی غربت کا شکار ہیں،سوا 2 کروڑ بچےتعلیم سےمحروم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف،ورلڈ بینک امریکا کی غلامی کی وجہ سےہماری معیشت تباہ ہوئی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتا ہےکہ پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ سودی نظام کی وجہ سے غربت،مہنگائی میں اضافہ ہوا،آج انصاف نہیں ملتا تو پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران کابینہ کا سرکاری گھر اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں نے پاکستان کو تباہ کیا،5 دریاؤں کےباوجود بھی یہاں لوڈشیڈنگ ہے۔