پیٹرول مزید مہنگا، پاکستانی عوام شدید مشکل میں

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں35،35 روپے اضافہ کیاگیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج صبح11بجے سےہوگا۔

انہوں نےکہاکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں18،18روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں،مصنوعی قلت کی جا رہی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت249 روپے80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت35 روپے اضافے کے بعد 262 روپے80 پیسےہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مری سے چوری ہونے والی ڈائیلائسز مشینیں لاہور سے برآمد
مٹی کےتیل کی نئی قیمت189 روپےجبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت187 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Reply