خوفناک زلزلہ، بلند و بالا عمارتیں بھی لرز اٹھیں

ایران( ہم دوست نیوز)ایران کےشمال مغربی حصےمیں ترکیے کی سرحد کےقریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلے کی شدت5 اعشاریہ9 ریکارڈ کی گئی ہےجس کے باعث پیش آنےوالےمختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق جبکہ300 سےزائد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کےمطابق زلزلےکا مرکز ایران کےشہر خوی کےقریب تھا۔

ایرانی ایمرجنسی ٹیم کےاہلکار کا کہنا ہےکہ زلزلے سےمتاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کا شدید ترین زلزلہ
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کےاہلکار نےیہ بھی بتایا ہےکہ زلزلے کےباعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

Leave a Reply