اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرول،ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا گیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدےکو توڑا،اب عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو رعایت دینےکو تیارنہیں۔
انہوں نےکہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کےلیے پیٹرول،ڈیزل مہنگا اور ڈالر کو کھلا چھوڑا ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ مفتاح اسماعیل صاحب جو فیصلہ کرتےرہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا،نواز شریف صاحب نےکبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالاجائے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی،اکتوبر2023میں ہی عام انتخابات ہوں گے،صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ اگر آئین کےتحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہوجائیں گے،ہم الیکشن کروادیتےہیں لیکن پھر یہ مہم جوئی کریں گے،جو ہمیں قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الزام تراشی عمران خان کا وتیرہ ہے، خورشید شاہ
انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہےہیں،جب بھی الیکشن ہوں گےہم تیار ہیں۔